• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف نیب ریفرنس میں احتساب عدالت نے سمن جاری کر دیے،عدالت نے انہیں 26ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

احتساب عدالت نے اسی ضمن میں 6دیگر ملزمان کو بھی نوٹسز جاری کیے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر ریفرنس دائر کیا تھا۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نیب اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ نیب ریفرنس کے مطابق وزارت اطلاعات کےسابق ملازم فاروق، سلیم، حسن، حنیف، انعام اور ریاض بھی شریک ملزم ہیں۔

نیب اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے یونیورسل سروسز فنڈ سے متعلق غیر قانونی تشہیری مہم چلائی اور ان کے اس اقدام سے قومی خزانے کو 128 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

واضح رہےکہ یوسف رضا گیلانی 2008ء سے 2013ء تک پیپلزپارٹی کے وزیراعظم رہے تاہم وہ اپنی مدت مکمل نہ کرسکے اور سپریم کورٹ سے توہین عدالت کیس میں سزا پاکر نااہل ہوئے۔

یوسف رضا گیلانی کے خلاف ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے حوالے سے بھی کرپشن کا ریفرنس زیرسماعت ہے۔

تازہ ترین