• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،نجی ایئر لائن کی حج پرواز سامان جدہ بھول گئی،انتظامیہ کی 3روز بعد بھی تسلیاں

ملتان (سٹاف رپورٹر) نجی ایئر لائن کی حج پرواز مسافر کا سامان جدہ چھوڑ آئی ، معلوم ہوا ہے کہ حاجی عبدالرشید جدہ سےنجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 876 سے ملتان آیا لیکن ایئر لائن انتظامیہ نے جدہ سے ان کا بریف کیس جہاز پر سوار نہ کیا ، ملتان پہنچنے پر پتہ چلا کی سامان جدہ میں رہ گیا ہے ، ایئر لائن انتظامیہ نے ایک روز میں سامان واپس منگوانے کا وعدہ کیا لیکن تین روز گزر جانے کے باوجود حاجی کو سامان نہ ملا ، ایئر لائن انتظامیہ لیت ولعل سے کام لے رہی ہے اور مسافر دھکے کھانے پر مجبور ہے ،حاجی عبدالرشید نے ایئرلائن حکام سے سامان کی فوری واپسی کے لئے کردارادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین