• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان میں شجرکاری مہم،یوم دفاع کی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام شجرکاری مہم اور یوم دفاع منایا گیاجس میں ضلع ملتان میں تمام پاپولیشن آفسران سمیت سٹاف نے شرکت کی ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر مظہر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع جوش و جذبے سے منانا چاہئے۔ ہم اپنے شہیدوں کی بہادری پر ان کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکےدشمن کے ناپاک عزائم خاک ملائے۔ انہوں نےشجرکاری مہم کے تحت ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس میں پودا لگایا گیا ، اس موقع پرڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرملک حسن، ڈاکٹر عمربچہ ، آصف خان ،راشد منیرشیخ حماد، صادق عمران اور دیگر سٹاف ممبران موجود تھے۔
تازہ ترین