لورالائی کی عدالت نے رکن صوبائی اسمبلی سردار مسعود لونی کی گرفتاری کا حکم دے دیا،جج محمد علی نے کڑ کا ملزم کی عدم گرفتاری پر متعلقہ پولیس حکام کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت لورالائی نے آئی جی، ڈی آئی جی لورالائی کو ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے استفسار کیا ہے کہ دہشت گردی کیس میں ملزم کیسے الیکشن میں حصہ لے کر رکن اسمبلی بن گیا۔
واضح رہے کہ سردار مسعود لونی کے خلاف بلوچستان کے ضلع دکی میں اغوا سمیت 2مقدمات درج ہیں۔