• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا ہنی مون پیریڈ ختم ہوگیا ،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا ہنی مون پیریڈ ختم ہوچکاہے،گیس اوربجلی کےنرخوں میں بلاجوازاضافہ مسترد کرتے ہیں۔

سرگودھا میں کارکنوںسے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ عوام پرمہنگائی کااضافی بوجھ لادکران سے جینے کاحق چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ2018ءکا الیکشن طے شدہ تھا ، ایک سیاسی جماعت کو جتوانے کےلیے ہر حربہ استعمال کیاگیا۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی باراتنی بڑی تعدادمیں مختلف حلقوں میں ووٹ مسترد ہوئے، اتنے ووٹ توقیام پاکستان سے آج تک ہونے والے تمام انتخابات میں بھی مسترد نہیں ہوئے ۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن صاف اورشفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہا ہے ،ادارہ اپنی ناکامی کااعتراف کرنےکی بجائےڈھٹائی کامظاہرہ کررہاہے۔

تازہ ترین