• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 124کے ضمنی الیکشن میں بھاری کامیابی حاصل ہوگی،حمزہ شہباز

لاہور (خصوصی نمائندہ +جنرل رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازنے کہاہے کہ انشاء اللہ این اے 124کے ضمنی الیکشن میں انہیں بھاری کامیابی حاصل ہوگی اور عوام انہیں اپنے اعتماد سے نوازیں گے ،شاہد خاقان عباسی کی مسلم لیگ(ن) سے غیر متزلزل وابستگی سب کے سامنے ہے جنہوں نے ہر مشکل دور میں پارٹی کا ساتھ دیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں شاہد خاقان عباسی نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ پرویز ملک ،خواجہ عمران نذیر ،مجتبیٰ شجاع الرحمن ،سید توصیف شاہ اور دیگر بھی اجلاس میں موجود تھے۔حمزہ شہباز نے کہاکہ لاہور شہر مسلم لیگ(ن) کا قلعہ تھا ،ہے اور انشاء اللہ رہے گا ۔یہاں کسی کونقب لگانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت 25جولائی کے انتخابات کے نتائج عوامی مینڈیٹ کے برعکس سامنے لائے گئے جس کے خلاف مسلم لیگ(ن)پارلیمانی کمشن کے مطالبے سے ہر گز دستبردار نہیں ہوگی ۔

تازہ ترین