• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف رسول کی طرف سے قریبی دوست کو پی آئی اے میں جی ایم سیکورٹی لگا نے کا انکشاف

لاہور(نمائندہ جنگ)پی آئی اے کے برطرف کئے جانے والے سی ای او مشرف رسول سیان کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا ۔ذرائع کے مطابق مشرف رسول سیان نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنرل منیجر سیکیورٹی کو بھرتی کیا۔جنرل منیجر سیکیورٹی طاہر علی شاہ مشرف رسول سیان کے قریبی دوست ہیں۔جی ایم سیکیورٹی کو ساڑھے چار لاکھ ماہوار بھاری مشاہرے پر بھرتی کیا گیا ۔جی ایم سیکیورٹی کی مراعات اور سفری ٹکٹ ماہوار تنخواہ کے علاوہ ہیں ۔مشرف رسول سیان نے اپنی برطرفی سے ایک روز قبل 31 اگست کو بھرتی کرنے کا حکمنامہ جاری کروایا ۔پی آئی اے میں اہل افسران موجود ہونے کے باوجود بیرونی بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھاری مشاہرے پر بھرتیوں سے اہل افسران میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ۔جبکہ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی محدود اجازت کے بعد جی ایم سیکیورٹی کی بھرتی کے لئے تمام قواعد پر عمل کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین