آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ5؍ ربیع الاوّل 1440ھ 14؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں ایک بیوٹی پارلر کے چینجنگ روم میں خفیہ کیمرا لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔

خفیہ کیمرے سے خواتین کی ویڈیو بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے والے بیوٹی پارلر کے مالک کو گرفتار کرکے بیوٹی پارلر سیل کردیا گیا۔

سکھر کے مشن روڈ پر واقع بیوٹی پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمرے کا انکشاف ان متاثرہ خواتین نے کیا جو اس کا شکار ہوچکی تھیں۔

متاثرہ خواتین نے میڈیا کو وہ وڈیو فراہم کیں جنہیں دکھاکر بیوٹی پارلر کا مالک کامران انہیں کافی عرصے سے بلیک میل کررہا تھا۔

معاملہ سامنے آنے پر پولیس نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا اور بیوٹی پارلر کے مالک کامران سے خفیہ کیمرے نکلوالئے،اس موقع پر بیوٹی پارلرسے شراب بھی برآمد ہوئی۔

ملزم کامران کے خلاف بلیک میلنگ، خواتین کو جنسی طور پر حراساں کرنے اورعزت مجروح کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کامران نے واش روم میں آئی پی کیمرہ نصب کر رکھا تھااور انٹرنیٹ کے ذریعے خواتین کے لائیو مناظر دیکھتا تھا،ملزم نے خفیہ کیمرے کب سے لگائے ہوئے تھے اور اب تک کتنی خواتین کو بلیک میل کرچکا ہے، تفتیش سے سب سامنے آجائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں