• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Latest News
نئی دہلی.... بالی ووڈ سپر اسٹارشاہ رخ خان اور سلمان خان کے خلاف کالی دیوی مندر میں جوتوں سمیت جانے کا مقدمہ خارج کردیا گیا ہے۔ پولیس نے دونوں اداکاروں کو ’بے قصور‘ بھی قرار دیا۔

کچھ ماہ پہلے شاہ رخ خان نے اپنی فلم’ دل والے‘ کی تشہیر کے سلسلے میں سلمان خان کے مقبول ترین رئیلٹی ٹی وی شو ’بگ باس9‘میں شرکت کی تھی۔ سپر اسٹار کی آمد کے پیش نظر شو آرگنائزر کی طرف سے دونوں فنکاروں کی بلاک بسٹر فلم ’کرن ارجن‘ کے حوالے سے ایک سیٹ لگایا گیاتھا۔

شو کے پرومو میں دونوں اداکاروں کو جوتوں سمیت کالی دیوی کے مندر میں چلتے پھرتے دکھایا گیا تھاجس پر انتہا پسند ہندؤں کا کہنا تھا کہ سپرا سٹار ز کے جوتوں سمیت مندر میں جانے سے ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ اسی بنا پر انھوں نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا ۔

معاملے کی تفتیش کرنے والے پولیس افسران نے مقدمے کی سماعت پر فاضل عدالت کو بتایا کہ دونوں سپرا سٹارز پروموکی شوٹنگ کیلئے کسی مندر میں نہیں گئے تھے۔دہلی پولیس کا کہنا ہےکہ سیٹ اسٹوڈیو میں لگایا گیا تھا لہٰذا دونوں ستاروں نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا جس کی بنا پر انھیں گرفتار کیا جائے۔


تازہ ترین