سکھر (بیورو رپورٹ) معذور افراد کی جانب سے مطالبات کے حق میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے معذور افراد کے لئے خصوصی فنڈز اورنوکریاں نہیں دی جارہی ہیں ۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ معذور افراد کے جائز مطالبات منظور کئے جائیں۔