کراچی (اسٹاف رپورٹر) زینب علی، مریم شاہد، نتالیہ زمان اور اسامہ خان عیسی لیب اوپن نیشنل سینئر اور جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے اگلے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ انڈر 18 لیڈیز سنگلز کے پہلے رائونڈ میں زینب علی نے یمنی ملک کو 6-1اور 6-2، مریم شاہد نے دامنیکی کو 6-3 اور 7-5 جبکہ نتالیہ زمان نے رخسار کو 6-0 اور 6-4 سے زیر کیا۔ بوائز انڈر 18 کے دوسرے رائونڈ میں اسامہ خان نے ایم حادین کو باسانی نے 6-0 اور 6-0 سے ہرایا۔ 35 پلس سنگلز کے پہلے رائونڈ میں آفتاب حسین نے عمران ملک کو اور مصطفی برنی نے عامرقمر کو زیر کیا۔ بوائز انڈر 14 میں حارث طارق، فاروق عتیق، حسنین خرم، رانیک رمیش اور ریان احمد نے میچز جیت لئے۔