• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،چمن شاہراہ پر ٹول ٹیکس پلازہ ختم کیا جائے، ملیزئی گرینڈ جرگہ

کوئٹہ(پ ر)ملیزئی گرینڈ جرگہ کے چیئرمین حاجی احمد شاہ ملیزئی، صدر ولی خان ملیزئی، عنایت اللہ ملیزئی ،عصمت اللہ ملیزئی، محمدقاسم ملیزئی، صدیق اللہ ملیزئی ودیگر نے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ چمن شاہراہ سید حمید کراس کے قریب ٹول ٹیکس کے نام پر عام عوام اور تاجروں کو لوٹا جارہا ہے ٹول پلازہ پر کھڑے افراد عوام کے ساتھ بد اخلاقی سے پیش آتے ہیں جو افسوسناک عمل ہے ٹول ٹیکس کے عیوض معیاری سڑکوں کی تعمیر لازمی ہے لیکن ہمارے یہاں معاملہ اس کے برعکس ہے کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ جو خستہ حال ہے جس پر متعدد ٹریفک حادثات رونما ہوچکے ہیں ۔
تازہ ترین