• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر این او سی رحیم یار خان میں مقیم فلپائنی خاتون حادثے میں زخمی

رحیم یارخان(سٹی رپورٹر)بغیر این او سی رحیم یار خان میں مقیم فلپائنی خاتون حادثے میں زخمی ،پولیس نے سکیورٹی حصار میں لے لیا ،ڈی پی او کے روبرو پیش ، سخت الفاظ میں انتباہ کیا تفصیل کے مطابق فلپائنی خاتون گوئی بون جوکہ فلپائن کی رہائشی ہے4ستمبر کو ٹرین کے ذریعے کراچی سے نواحی موضع کھائی خیر شاہ کے رہائشی محمد آصف کے گھر پہنچی جسے محمد آصف نے دورہ کی دعوت دی تھی گزشتہ روز وہ آصف کے بھائی محمد عابد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوارہوکر دربار خواجہ غلام فرید کی زیارت کیلئے گئی اور زیارت کے بعد واپس آرہی تھی کہ اسی دوران اچانک جمپ لگنے سے سڑک پر گر کر شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم اسی دوران پولیس کو غیر ملکی خاتون کے حادثے میں زخمی ہونے کی اطلاع مل گئی جس پر پولیس نے فوری طور پر غیرملکی فلپائنی خاتون کو سکیورٹی حصار میں لے لیا اور کاغذات کی جانچ پڑتال کی تومعلوم ہوا کہ غیرملکی فلپائنی خاتون نے ضلع میں رہائش اختیار کرنے کیلئے سکیورٹی اداروں سے کوئی این او سی حاصل نہ کیا ہے جس پر پولیس حکام نے فلپائنی خاتون کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر وحید کے روبرو پیش کردیا جنہوں نے فلپائنی خاتون کو سخت الفاظ میں انتباہ کیا اورحکم دیا کہ آئندہ وہ اپنی روانگی بارے مقامی انتظامیہ کومطلع کریں جسے بعد ازاں پولیس سکیورٹی میں دوبارہ کھائی خیر شاہ کے رہائشی محمد آصف کے گھر منتقل کرنے کے بعد ممکنہ سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین