راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) کینٹ ایریاز میں صفائی کی مخدوش صورتحال، کئی کئی روز تک صفائی کا عملہ رہائشی آبادیوں کا رخ ہی نہیں کرتا ، ڈمپنگ پوائنٹس سے کوڑا اٹھانے کی بجائے اس کو جلانے کا عمل شروع کر دیا گیا جس سے جہاں دھوا پھیلا رہتا ہے وہاں ماحولیاتی آلودگی بھی پھیلنے لگی ہے ، جہلم روڈ پر پیدل روڈ کراس کرنے والے شہریوں کیلئے بنائے گئے پل کے پاس چکلالہ کینٹ بورڈ کے ڈمپنگ پوائنٹس میں آئے روز کوڑے کو آگ لگا دی جاتی ہے جس کے نتیجہ میں وہاں دھوئیں کے بادل منڈلانے لگتے ہیں اور یہ دھواں فضائی آلودگی کا بھی باعث بنتا ہے ، شہریوں نے کینٹ بورڈ حکام کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف دلاتے ہوئے کہا ہے صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور کوڑے کو آگ لگانے والے عملہ کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔