• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی خارجی امور کا تجربہ رکھتے ہیں،خالدجاویدوڑائچ

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماچوہدری خالد جاوید وڑائچ نے اپنے دورہ اسلام آباد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور انہیں وزارت خارجہ کے منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی، اس ملاقات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں جو خارجی امور پر وسیع تجربہ رکھتے ہیں،شاہ محمود قریشی کے حلقہ انتخاب این اے 156کے حوالے سے چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ وزیر خارجہ ہونے کے باوجود اپنے حلقے کے عوام کے مسائل میں بھی خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔
تازہ ترین