• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑیوں اور آفیشلز کے رابطوں کی پالیسی کا جائزہ لیا جائیگا،امریکی ٹینس

نیویارک ( جنگ نیوز ) امریکی ٹینس ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ میچز کے دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز کے درمیان رابطوں کی مروجہ پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اتوار کو ختم ہونے والے یوایس آوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کئی امپائرنگ تنازعات سامنے آئے تھے۔ خاص طور پر خواتین فائنل میں تو سرینا ولیمز مسلسل امپائر کو ہدف تنقید بناتی رہیں۔ انہیں امپائر نے کوچ سے مشورے لینے پر پوائنٹس سے محروم کیا تھا۔ قوانین کے مطابق کوچزسے اس طرح گفتگو منع ہے۔ ادھر آسٹریلین ٹینس ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہے میچ کے دوران آن کورٹ کوچنگ سے متعلق قوانین کی وضاحت کی جانی چاہیے۔
تازہ ترین