کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) جونیئر ٹیچرزایسوسی ایشن بلوچستان کے ایک وفد نے عنایت اللہ ندیم کی دعوت پرگورنمنٹ ہائی سکول مچان پشین کا دورہ کیا،اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول حیدرزئی، ہائی سکول نوآباد،گورنمنٹ مڈل سکول لمڑان، گورنمنٹ مڈل سکول کالج کالونی کے سینکڑوں اساتذہ بھی موجود تھے، محمد یوسف کاکڑ نے 9 کیڈرز کے لیے جونیئر ٹیچرزایسوسی ایشن کے اغراض ومقاصدبیان کیے اور ذوالفقار احمد نے اس تنظیم کے قیام کی وجوہات بیان کیں اور دیگر ساتھیوں نے اس تنظیم کی کارکردگی بیان کی جس کو سن کر اساتذہ کرام نے ان کے مسائل کے ساتھ مکمل اتفاق کیا۔ عنایت اللہ ندیم نے اپنےاساتذہ کے ضلعی مسائل سے آگاہ کیا ، اس موقع پر سینکڑوں اساتذہ نے جونیئر ٹیچرزایسوسی ایشن ممبر شپ فارم بھرا اور شمولیت کا اعلان کیا۔مرکزی کابینہ نے ضلع پشین کے اساتذہ کے اتفاق سے عنایت اللہ ندیم کو ضلع پشین کا سرپرست اعلیٰ جبکہ نصیب اللہ خان کوچیئرمین،عبدالبصیرکو ڈپٹی چیئرمین نصیب خان اور رحمت اللہ ترین کو ان کا معاون خصوصی مقرر کیا،جو پورے ضلع میں اسکولوں کے دورے کرکے کچھ عرصہ میں ضلعی کابینہ تشکیل دیں گے.وفد میں مرکزی چیرمین عبدالرشید آزاد،جنرل سیکریٹری شاہ بخش بگٹی،بانی اراکین ذوالفقار احمد،محمد زاہدآرائیں،غلام شبیررند، چیف آرگنائزر احسان اللہ خان یوسفزئی اور مرکزی صدر محمد یوسف کاکڑ شامل تھے۔