• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر :بیوٹی پارلر میں خواتین کی ویڈیوز بنانے والے ملزم کاریمانڈ

سکھر (بیورو رپورٹ) بیوٹی پارلر میں خفیہ کیمروں کی مدد سے خواتین کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا شاہ کے مطابق سکھر کے اہم کاروباری مرکز مشن روڈ پر واقع بیوٹی پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمرے نصب کرکے خواتین کی ویڈیو بنائے جانے کے معاملے میں تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے مرکزی ملزم کامران مغل کو سیکنڈ سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے ملزم کے 7روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت کی جانب سے ملزم کا 4دن کا ریمانڈ دیا گیا اور پولیس کو حکم دیا کہ 14ستمبر کو ملزم کو دوبارہ پیش کیا جائے، ملزم کو تھانہ بی سیکشن میں منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مشن روڈ پر واقع بیوٹی پارلر میں خفیہ کیمرے نصب کرکے خواتین کی ویڈیو بناکر انہیں بلیک میل کئے جانیکا انکشاف ہوا تھا، میڈیا میں خبریں نشر ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کرکے پارلر کو سیل اور مالک کو گرفتار کرلیا تھا۔
تازہ ترین