مردان میں طوفانی بارش کے دوران مختلف واقعات میں خاتون اور بچوں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔
خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعدموسم خوشگوار ہے، استور میں دو روز کی بارش کے بعد موسم صاف ہے۔
مردان میں گزشتہ رات موسلا دھار بارش سے کئی مکانوں کی چھتیں گرنے سے خاتون اور بچوں سمیت 4افراد جاں بحق اور دو بچے زخمی ہو گئے ہیں، صوابی اور لوئر دیر میں بارش کے بعد موسم خوش گوار ہے۔
شگر گڑھ اور گجرات میں بارش کے بعد مطلع جزوی ابر آلود ہے، ،نکیال آزاد کشمیر میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں گزشتہ دو روز سے جاری بارش کا سلسلہ تھمنے کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے، بارش کے باعث نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، گوجرانوالہ، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔