• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی خریداری،چیف جسٹس نے تفصیلات طلب کرلیں

چیف جسٹس پاکستان جسٹس نثار ثاقب نے قطر سے ایل این جی کی خریداری کی تفصیلات طلب کر تے ہو ئے نیب کے پراسیکیوٹر کوبھی طلب کیا ہے۔

ایل این جی معاہدے کےخلاف شہری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ قطر سے مہنگے داموں ایل این جی درآمد کا معاہدہ کیا گیا ،معاہدے سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثارنے در خواست گزار سے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ ان ٹھیکوں میںکرپشن ہوئی لیکن ،کرپشن کی تحقیقات نیب کا کام ہے تاہم اس معاملے پر پیشرفت کا پوچھا جا سکتا ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ نیب کا کوئی نمائندہ عدالت میں موجود ہے تاہم عدالت میں نیب کے کسی نمائندے کی غیر موجودگی پر چیف جسٹس نے کہا نیب کا کوئی نہ کوئی نمائندہ یہاں ضرور موجود ہونا چاہیے۔

شہری کی در خواست پر سماعت کچھ دیر کے لئے روکتے ہو ئے چیف جسٹس نے نیب سے کیس کی انکوائری کی تفصیلات اور نیب پراسیکیوٹر کو فوری طلب کرلیا ہے ۔

تازہ ترین