پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں ڈیم بنانے کےحامی ہیںلیکن نعروں سے ڈیم نہیں بنتے،صرف سیاست کی جارہی ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ جلسےنہیں ہورہے،اب یوٹرن سےکام نہیں چلےگا،بچت والی حکومت ہیلی کاپٹر پرسفر کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح پھر سےٹیکس لگائےجارہےہیں اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیاجارہاہے۔
پی پی رہنما نے یہ بھی کہاکہ ہم نے مبینہ انتخابی دھاندلی کےباوجود حکومت کوتسلیم کیا،سب کو کہا کہ پارلیمنٹ آئیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتی ہے،دھونس دھمکی کی حکومت کونہیں مانتے۔
خورشید شاہ کا کہناتھاکہ اگر حکومت نےعوام سےکئےوعدے پورےنہیں کئےتواحتجاج کریں گے،پیپلزپارٹی کوختم نبوت قانون پرفخر ہے،عمران خان کی یوٹرن لینے کی عادت پرانی ہے،مزید کچھ نہیں کہیں گے۔