کراچی( پ ر)سندھ ایجوکیشن اسکالر شپ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 970 طالبعلموں کو امتیازی نمبروں کے ساتھ امتحانات پاس کرنے کے بعد پوسٹ پرائمری کی تعلیم فراہم کرنے کے لئے سکھر آئی بی اے کمیونٹی کالجز اینڈ اسکولز اور پبلک اسکول آف گڈاپ کے درمیان ایک معاہدہ انجام پایا ہے۔تقریب سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی جس میں نثار احمد صدیقی وائس چانسلر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، کمشنر حیدرآباد عبدلوحید شیخ، چیئر مین پبلک اسکول گڈاپ محمد سلیمان شیخ، پرنسپل پبلک اسکول گڈاپ محمد یوسف شیخ ، ایس ای ایف کے بورڈ آف گورنرز کے ممبران حسنین قمر شاہ، اور ایس ای ایف کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر ناہید شاہ درانی نے تقریب کے اختتام پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔