• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای، غیرملکی سرمایہ کاروں کو رینٹ اے کارکا کاروبارکرنے کی اجازت

ابوظہبی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ نے کہا ہے کہ امارات میں مقیم غیرملکی سرمایہ کار رینٹ اے کار کا کاروبار کر سکتے ہیں۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زاید کی جانب سے منظوری کے بعد ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ریاست کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے متعدد فیصلے کئے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اماراتی شہریوں کے علاوہ خلیجی ریاست کے شہریوں اور امارات میں مقیم غیرملکیوں کو رینٹ اے کار ایجنسیاں کھولنے کی اجازت ہے جس کے لئے ڈیپارٹمنٹ کو اجازت نامہ جاری کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس وقت ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ میں 657 اداروں نے رینٹ اے کار ایجنسی کھولنے کا لائسنس حاصل کر رکھا ہے۔

تازہ ترین