آپ آف لائن ہیں
منگل14؍ محرم الحرام 1440 ھ25؍ستمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (اے پی پی) امریکی محکمہ زراعت( یو ایس ڈی اے )اور یوایس اے ڈرائی پی اینڈ لینٹل کونسل( یو ایس اے ڈی پی ایل سی ) کے تعاون سے14 رکنی پاکستانی وفد دو ہفتوں پر مشتمل تجارتی مشن پر امریکا روانہ ہو گیا۔ امریکی سفارتخانہ کے شعبہ امور عامہ کے مطابق وفد میں دالیں درآمد کرنے والی پاکستانی کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔ یہ تجارتی مشن شرکاء کو امریکا میں درجہ اول کے کاشتکاروں، پراسیسرز اور برآمد کنندگان سے ملاقات کے ذریعے امریکی خشک مٹر، سیم (بین) اور دالوں کے شعبہ کے بارے میں سیکھنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔یہ گروپ9 سے21 ستمبر تک مختلف امریکی شہروں اور ریاستوں میں زرعی علاقوں کا دورہ کر کے دال کی اقسام کا معائنہ کرے گا اور امریکی صنعتوں سے روابط استوار کرے گا۔مذکورہ تجارتی وفد کی اہمیت اور پاکستانی دالوں کے شعبہ کاروبار سے وابستہ افراد کے لئے اس کی قدروقیمت کو اجاگر کرتے ہوئے امریکی محکمہ زراعت کی قونصلر کیسی بین نے کہا کہ شمال مغربی بحرالکاہل تک اس وفد کو دورہ کروانا اعلیٰ درجہ کی امریکی دالوں کے بارے میں آگاہ کرنا ہے کہ وہ کیسے پاکستانی صنعت میں صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں