ملتان .........برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم کے 702 ویںسالانہ عرس کا آج تیسرا اور آخری روز ہے ۔ اختتامی دعا درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کروائیں گے ۔
سلسلہ سہروردیہ کے روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم کے عرس کی تقریبات آج اختتام پذیر ہو جائیں گی ۔ درگاہ کے احاطہ میں آج قومی کانفرنس کی تیسری اور آخری نشست منعقد کی جائے گی جس سے علماء خطاب کریں گے ۔
اختتامی دعا میں شرکت کے لئے آج بھی ملک کے مختلف حصوں سے زائرین کے قافلوں کی آمد جاری ہے ۔ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے بھی انتظامات کو سخت رکھا گیا ہے ۔