• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

باؤجی آنکھیں کھولو، اللہ تعالیٰ آپکو صحت دے، بیگم کلثوم کو نواز شریف کے آخری الفاظ


  سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے اپنی مرحوم اہلیہ بیگم کلثوم کے لئے آخری الفاظ ’کلثوم آنکھیں کھولو، باؤجی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت دے‘ تھے۔

کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے ا سٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں۔ نواز شریف پاکستان واپسی سے قبل آخری مرتبہ اپنی اہلیہ کی عیادت کو گئے تاہم وہ بیہوش تھیں۔

اس دوران نواز شریف نے انہیں پکارتے ہوئے کہا ’ذرہ آنکھیں کھولیں باؤجی، کلثوم باؤجی، کلثوم باؤجی، اللہ تعالیٰ آپ کو صحت دے‘۔

تازہ ترین