• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن، این اے 198کےکامیاب امیدوار سے دوسری اہلیہ کی طلاق کا تحریری ثبوت طلب، پی ایس 13میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن نے این اے 198سےکامیاب امیدوار سے آئندہ سماعت پر دوسری اہلیہ کی طلاق کا تحریری ثبوت طلب کر لیا جبکہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 13میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے عابد حسین بھایو کیخلاف درخواست کی سماعت کی ،اس موقع پر‎ درخواست گزار کی طرف سے وکیل پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ این اے 198 شکارپور سے کامیاب امیدوار ‎عابد حسین نے کاغذات نامزدگی میں دوسری بیوی ظاہر نہیں کی جبکہ دو بچے بھی نادراریکارڈ میں ظاہر نہیں کئے گئے ،عابد حسین کے کاغذات نامزدگی پہلے منظور ہوئے بعد میں ٹربیونل نے مسترد کئے ،عابد حسین بھایو کے وکیل کا کہنا تھا ‎ باہمی رضامندی سے انکی دوسری اہلیہ سے علیحدگی ہوئی جسکی دستاویزات متعلقہ یونین کونسل میں جمع کرائی ہیں۔  
تازہ ترین