• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال کے پہلے دو ماہ برآمدات میں 24، درآمدات میں 19فیصد اضافہ

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست میں گزشتہ برس کے مقابلے میں ملکی برآمدات میں 24فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ درآمدات میں 19فیصد اضافہ ہوا، جولائی اور اگست میں تجارتی خسارہ سات کھرب 65ارب روپے کےساتھ 16فیصد رہا ، سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں چار کھرب 54ارب روپے کی برآمدات کیں جبکہ گزشتہ برس اس عرصے میں تین کھرب 67ارب روپے کی مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ 12کھرب19ارب روپے کی مصنوعات کی درآمد کی گئیں گزشتہ برس جولائی اور اگست میں 10کھرب 25ارب روپے کی مصنوعات درآمد کی گئیں تھیں، رواں برس ماہ اگست میں پاکستان نے دوکھرب 49ارب روپے کی برآمدات کیں اس طرح برآمدات میں جولائی کے مقابلے میں 22فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ برس اگست کے مقابلے میں 27فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جولائی 2018میں دو کھرب چار ار ب روپے اور اگست 2017میں ایک کھرب 96ارب روپے کی برآمدات ہوئی تھیں ، اگست میں 6کھرب 18ارب روپے کی مصنوعات درآمد کی گئیں ہیں جبکہ جولائی میںچھ کھرب ایک ارب کی درآمدات کی گئیں تھیں ، اس طرح گزشتہ برس کے مقابلے میں ماہ اگست میں درآمدات میں 19فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین