• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوبچوں کی ماں سے جیٹھ سمیت پانچ افرادکی اجتماعی زیادتی ،تشدد بھی کیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاکپتن کی رہائشی دوبچوں کی ماں جیٹھ سمیت پانچ افرادکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ ملزم خاتون پرتشدداورنقدی وموبائل چھیننے کے بعداسے قریبی چوک میں اتارکرفرارہوگئے ۔متاثرہ خاتون دادرسی کے لئے پولیس سٹیشن پہنچ گئی ۔ ملزمان خاوندسے بچے لے کردینے کاکہہ کراسے راولپنڈی لائے جہاں اڈیالہ کے علاقہ میں ایک ویران مقام پر اس سے گینگ ریپ کیاگیا ۔تھانہ صدربیرونی کو(الف) بی بی سکنہ تحصیل عارف والا ضلع پا کپتن نے بتایا کہ 2008 میں اس کی شادی مظفر احمد سے ہو ئی، دو بیٹےہیں، شاہ زیب کی عمر9سال عبداللہ کی7سال ہے۔اس عید الضحیٰ کے دوسرے روز میں خاوند سے جھگڑ کر میکے آگئی۔ 9ستمبرکو مجھے ماسٹر حنیف ، شفیق ولد رفیق اور شفیق ولد شوکت نے کہا کہ جرگہ سے آپ کا فیصلہ نہیں ہورہا تو راولپنڈی جا کر عدالت میں مقدمہ کر کے بچے آپکو لے دیتے ہیں،میں ان کی باتوں میں آگئی اور ماسٹر حنیف وغیرہ تینوں کے ساتھ بس میں بیٹھ گئی۔رکشہ ڈرائیور کو ماسٹر حنیف نے کسی اڈیالہ چوک نامی جگہ تک جانے کا کہا۔ جہاں ماسٹر حنیف ، شفیق ولد شوکت ،اللہ دتہ ، عارف ، یٰسین نے جھاڑیوں میں لےجاکر مجھ سے زیادتی کی۔ماسٹر حنیف نے مجھ سے موبائل اور 15ہزارروپے پہلے ہی لے لیے تھے۔ پھر اللہ دتہ ، عارف ، یسین مجھے کالی گاڑی میں بٹھا کر کسی چوک میں اتار کر چلے گئے ۔
تازہ ترین