• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ: کوئلے کی کان میں دھماکا، 9مزدور جاں بحق

کوہاٹ میں واقع کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 11 کان کن ملبے کے نیچے دب گئے جن میں سے 9جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔

پولیٹیکل ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے علاقے اخوروال میں موجود کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا اور کان بیٹھ گئی جس کے ملبے تلے 11کان کن دب گئے۔

پولیٹیکل ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ واقعے کے فوری بعد امدادی کارروائی شروع کر دی گئی جس کے دوران 9مزدوروں کی لاشوں کونکال لیا گیا، ملبے تلے دبے2 افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے۔

تازہ ترین