• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر والدین کیخلاف کارروائی ہوگی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کم عمر بچہ ڈرائیونگ کرتے پکڑا گیا تو اس کے والدین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی اکبر قریشی نے سول سوسائٹی کے عبداللہ ملک کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کی۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی کارروئی کے دوران ریمارکس دیئے کہ کم عمر بچے چنگ چی رکشہ، موٹر سائیکل اور گاڑی نہیں چلاسکتے ، اس سلسلے میں کم عمر ڈرائیونگ کرنے والے بچوں کے والدین کو پہلے مرحلے میں طلب کرکے بیان حلفی لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، اگر پھر بھی کم عمر بچے ڈرائیونگ کرتے پکڑے جائیں تو ان کے والدین کے خلاف کارروائی کی جائےگی ، کیونکہ نابالغ کی ذمہ داری اس کے والدین پر ہوتی ہے۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا کہ بیانی حلفی کی خلاف ورزی کرنے والے والدین کو حوالات میں بند کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین