• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی اکثریت جیولری کو پسند کرتی ہے اور جیولری کے بغیر ان کی تیاری مکمل نہیں ہوتی۔ چاہے عمر کی اکیسویں بہار ہویا چالیسویں، جیولری کا استعمال لازمی سمجھا جاتا ہے۔ مہنگے مہنگے اور برانڈڈ زیورات ہی نہیں عام سی جیولری بھی آپ کی تیاری کو چار چاند لگاسکتی ہے، جیسے کہ ہاتھ سے بنی جیولری۔ ہاتھ سے بنی جیولری نہ صرف عام خواتین بلکہ سیلیبرٹیز میں بھی خاصی مقبول ہے۔ آپ کو یقیناً یہ جان کر حیرت ہوئی ہوگی کہ سیلیبرٹیز بھی ہینڈ میڈ (ہاتھوں کی بنی) جیولری استعمال کرتی ہیں، لیکن یہ سچ ہے۔ آئیے جان لیتے ہیں کہ کون سی سیلیبرٹیز ہاتھ سے بنی جیولری پہننے کی شوقین ہیںمگر اس سے پہلے تھوڑاسا تعارف پاکستانی خواتین کے ہاتھ سے بنی جیولری کا کرلیتے ہیں۔

جب بھی ہاتھ سے بنی جیولری کی بات ہو توپاکستانی خواتین کے ہاتھ سے بنے زیورات یاد آجاتے ہیں۔ نہ صرف ہماری پڑھی لکھی بلکہ غیرتعلیم یافتہ خواتین کی بنائی ہوئی دستکاریاں بھی پاکستان سمیت دنیابھرمیں مقبول ہیں، جس کا اندازہ مختلف شہروں اور مختلف ملکوں میں منعقدہ دستکاریوں کی نمائش میں جاکر لگایا جاسکتا ہے۔ تو آئیے اب بات کرتے ہیں ہاتھ سے بنی جیولری اور پسندیدہ سیلیبرٹیز کی، آخر وہ کون سے ہینڈ میڈ آئٹم ہیں جو جیولری میں سیلیبرٹیز کا انتخاب بنتے ہیں۔

کپڑے سے بنے ایئررنگ

صرف ہیرے اور سونےکے بنے ایئر رنگ ہی نہیں بلکہ کپڑے سے بنے کان میں پہننے والے زیورات بھی بھارتی سیلیبرٹیز میںکافی مقبول ہیں۔ زیر نظر تصویر انڈین فلم ایکٹریس باھونا مینن کی ہے،جس میں باھونا نے مہندی کے فنکشن کے لیے مختلف رنگ کے کپڑوں سے بنی کان کی بالیوں کا انتخاب کیاہے۔ یہ خوبصورت رنگ برنگی بالیاں ان کے مہندی کے پیلے رنگ کے لباس کو مزید خوبصورت انداز دے رہی ہیں۔ آپ بھی ان بالیوں کو دوستوں کی شادیوں یا شادی بیاہ کی تقریبات کے لیے منتخب کرسکتی ہیں۔

ٹسلز ایئررنگ

ٹسلز ایئر رنگ کا فیشن رواں برس سے نہیں بلکہ گزشتہ برس سے ہی خاصا مقبول ہے۔ دھاگے سے بنے ٹسلز ہو ں یا پھر دھات سے بنے ٹسلز، دونوں طرح کے زیورات سیلیبرٹیز سمیت عام خواتین میںبھی خاصےمقبول ہیں۔ کہیں شوبز کی معروف اداکارہ حریم فاروق جیولری کی شاپ پر ٹسلز ایئر رنگ پہنتی ہوئی دکھائی دیں تو کہیں خوبصورت اداکارہ عائزہ خان کا ٹسلز ایئر رنگ کے ہمراہ فوٹو شوٹ منظر عام پر آیا۔ ٹسلز ایئر رنگ لمبے اور چھوٹے دونوں ہی سائز میں خواتین کے کانوں میں خوب سجتے ہیں۔ لالی ووڈ ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ ہیروئن کرینہ کو ہی دیکھ لیجیے،خوبصورت گاؤن کے ہمراہ دھاگوں سے بنے ٹسلز کا انتخاب بہترین محسوس ہورہا ہے۔ آپ بھی کسی پارٹی کے لیے اپنے گاؤن پر ایسے ہی کسی ٹسلز ایئررنگ کا انتخاب کرسکتی ہیں ۔

کپڑے سے بنے چوکر

پتھر اور دھات کے بنے دیدہ زیب چوکرز کے علاوہ کپڑے سے بنے چوکرز کا فیشن بھی آجکل خاصا مقبول ہے۔ اس فیشن کی اہمیت اس وقت مزید بڑھ گئی جب معروف اداکارہ عروہ حسین کی گردن میں پڑے چوکر کو ریڈ کارپٹ پر دیکھا گیا۔ صرف یہی نہیں، بالی ووڈ فیشن آئیکون سونم کپور بھی کپڑے سے بنے سادہ چوکرز کا انتخاب کرتی ہیں، ان سادہ چوکرز کا انتخاب آپ مشرقی اورمغربی دونوں طرز کےملبوسات کے ساتھ کرسکتی ہیں۔

ہاتھ سے بنی چوڑیاں

چوڑیوں کی چمک دمک اور ان کا ڈیزائن ہرکسی کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ عام سی چوڑیاں بھی بہت سےکاریگروںکے ہاتھوں سے گزر کر ایک دوشیزہ کے ہاتھ کی زینت بنتی ہیں ۔لیکن کیا آپ جانتی ہیں کہmaggam bangleبالی ووڈ میں کافی مشہور ہیں۔خاص طور پر تب،جب آپ نے روایتی انداز میں ساڑھی باندھ رکھی ہو۔ بالی ووڈ کی تامل اداکارہ سری دیوی وجے کمار نے حال ہی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی جس میں ساڑھی مہنگی اور برانڈڈ چوڑیوں کے بجائے عام سی اور کپڑے سے بنی چوڑیاں پہنیں، جو ان پر بے حد جچیں اور ان کے ہاتھوں کی خوبصورتی کو مزید بڑھایا۔

موتیوں سے بنے نیکلس

بیٹس نیکلس کا فیشن نیا نہیں بلکہ خاصا پرانا ہے۔ عام طور بالی ووڈسیلیبرٹیز ساڑھیوں جبکہ ہالی ووڈ سیلیبرٹیز اسکرٹ کے ساتھ موتیوںسے بنے نیکلس کا انتخاب لازمی کرتی ہیں۔ یہ نیکلس سادہ لیکن جگمگاتے موتیوں کے ساتھ دویا تین لڑیوں میں بنائے جاتے ہیں، جو پہننے کے بعد لباس کے ساتھ گردن کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

تازہ ترین