سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے سول اسپتال سکھر کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اور ان کے مسائل معلوم کئے، مریضوں نے بہتر سہولیات نہ ملنے، ڈاکٹر و عملے کے ناروا سلوک کی شکایات کیں۔ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کے سول اسپتال میں عوام کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ اچانک سول اسپتال سکھر پہنچ گئے۔ رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے اسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔ اس دوران سید خورشید شاہ نے مریضوں سے اسپتال کی جانب سے ملنے والی سہولیات کے بارے میں معلومات کیں ۔