• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر چیف اسکواش،طیب ،یوسف ،نفیزوان اورلیو اوسیمی فائنل میں

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) لیو او (ہانگ کانگ)، طیب اسلم (پاکستان )، یوسف سلیمان اور نفیزوان عدنان(مصر) نے چیف آف ایئر اسٹاف انٹر نیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2018کے مردوں کے ایونٹ میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،پاکستانی خواتین کھلاڑی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ اسلام آباد میں کوارٹر فائنلز میں ہانگ کانگ کے لیو او نے مصر کے میزن جمال ، پاکستانی کھلاڑی طیب اسلم نے ہم وطن عاصم خان ، مصر کے یوسف سلیمان نے ہم وطن عمر عبد المغید جبکہ مصر ہی کے نفیزوان عدنان نے ہم وطن مصطفی اصل کو شکست دی۔ خواتین کے کوارٹر فائنل میں مصر کی رووان ایلارابی نے پاکستانی فائزہ ظفر ، مصر کی فریدہ محمد نے ہم وطن مینا حمید، ہانگ کانگ کی تونگ تسز ونگ نے پاکستانی کھلاڑی مدینہ ظفر جبکہ مصر کی ندا عباس نے نیدر لینڈ کی ٹیسا ٹر سلوئس کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
تازہ ترین