• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی کالونی، تین بھائیوں سمیت چار اغواء کارگرفتار، مغوی بازیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فریئر پولیس نے تین بھائیوں سمیت چاراغواء کاروں کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کروالیا، تفصیلات کے مطابق فریئر پولیس نے دہلی کالونی مدنی مسجد کے قریب واقع پلاٹ نمبر 10/51-B پر کارروائی کرتے ہوئے مغوی مروان ولد انور جلال کو بازیاب کرواتے ہوئے تین بھائی اغواء کار عادل علی، شبیر علی اور بشیر علی اور مختیار احمدکو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او سعید اختر کےمطابق گرفتار ہونے والے ملزمان عادل علی ، شبیر علی اور بشیر علی سگے بھائی ہیں اور انہوں نے مغوی مروان علی کو اپنے ساتھی مختیار احمد کے ساتھ مل کر اغواءکیا اور مذکورہ پلاٹ پر رکھا ہوا تھا ، کہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کروالیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی مروان بلڈر ہے اور اس نے اغواءکاروں کو 18لاکھ روپے دینے تھے اور پیسوں میں ٹال مٹول کرنے پر ملزمان نے بلڈر مروان کو اغواءکرکے مذکورہ مقام پر رکھا اور اسکی بیوی سے رابطہ کرکے اپنی رقم لانے کیلئے کہا تھا، جس کی اطلاع فوری طور پر مغوی کی بیوی نے پولیس کو دی اور پولیس نے بروقت کاررو ائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار اور مغوی کو بازیاب کروالیا، پولیس گرفتار ہونے والے ملزمان سے تفتیش کررہی ہے۔
تازہ ترین