• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالب علم کا اغوا ،جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسدادِ دہشت گردی عدالت نے طالب علم کے اغوا کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی ،عدالت نے ملزم غلام یاسین کو عمر قید کی سز سنائی۔ پولیس کا الزام ہے کہ ملزم نے 2015 میں تھانہ فیرئیرز کی حدود سے طالب علم حماد کو اغوا کیا تھا ،ملزم نے بچے کے والد سے 10 لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا۔
تازہ ترین