• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ میں واقع منصورہ کی کھدائی کرکے تاریخی ورثہ کو محفوظ بنانے کا فیصلہ

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) محکمہ ثقافت ،سیاحت و نوادرات نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع منصورہ کی کھدائی کرکے تاریخی ورثہ کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،منصورہ سندھ کا وہ تاریخی مقام ہے جسے 13سو سال قبل محمد بن قاسم نے فتح کرکے اسے اسلام کا دارالخلافہ قرار دیا تھا۔ڈائریکٹر جنرل نوادرات سندھ منظور کناسرو نے بتایا ہے کہ رواں سال نومبر میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین آثار قدیمہ کی مدد سے اس کی کھدائی کرکے تاریخی ورثہ کو محفوظ بنایا جائے گا،منظور کناسرو نے بتایا ہے کہ 25 سال قبل اس علاقہ میں تھوڑی بہت کھدائی کی گئی تھی جس دوران بے شمار نوادرات برآمد کئے گئے تھے ۔اس علاقے میں دفن قدیم محل اور قلعے برآمد ہونے کی توقع ہے۔منصورہ میں سائٹ میوزیم بھی بنایا جائے گا جہاں پر اس مقام سے ملنے والی اشیاء کو رکھا جائے گا۔
تازہ ترین