• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ نے سانحہ نکیال پرثالثی کی پیشکش قبول کرلی

Latest News
اسلام آباد......پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ نے سانحہ نکیال پرحکومت کی جانب سے ثالثی کی پیشکش قبول کرلی۔

وزیراطلاعات پرویزرشید نے گزشتہ روزقومی اسمبلی اجلاس میں خورشید شاہ کو ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ اس حوالے سے خورشید شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت رابطہ کرے گی تو بات آگے بڑھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں وفاق کی مداخلت کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہی ہے، حالات کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، حکومت نے تاحال اس حوالے سے رابطہ نہیں کیا ہے۔
تازہ ترین