• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کا بینہ کی تعداد 31ہو گئی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) کا بینہ ڈویژن نےوفاقی وزراء، وزراء مملکت، مشیروں اور معاونین خصوصی کی نئی فہرست جاری کر دی ہے۔ وفاقی کابینہ کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں وفاقی وزراء کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ کابینہ ڈویژن کے مطا بق ایک وفاقی وزیر علی محمد خان مہر کو تاحال قلمدان نہیں دیا گیا۔ وزراء مملکت کی تعداد 4 ہے۔ ایک وزیر مملکت شبر علی کے پاس کوئی قلمدان نہیں ہے۔ وزیر اعظم کے مشیروں کی تعداد پانچ ہے۔ بابر اعوان مستعفی ہونے کے با وجود بدستور وزیر اعظم کے مشیر ہیں۔ وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 3 ہے۔
تازہ ترین