لاہور میں میاں نواز شریف کی کارکنوں میں آمد کے موقع پر دھکم پیل پر فضل الرحمٰن کو بھی دھکے پڑے ۔
میاں نواز شریف جیسے ہی پنڈال میں تشریف لائے تو بڑی تعداد میں کارکنان ان کے گر د جمع ہونا شروع ہوگئے ۔
اس موقع پر تھوڑی بہت بد نظمی دیکھنے میں آئی ، احسن اقبال کارکنوں کو پیچھے ہونے کی اپیل کرتے رہے مگر ان کی اپیل پر کارکنان نے کان نہیں دھرے اور دھکم پیل شروع کردی ۔
میاں نواز شریف دس منٹ کارکنوں کے درمیان رہنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے ، اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے بیگم کلثوم نواز کے لیے دعا بھی کرائی ۔