• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ کم عمر ڈرائیور وں کے سرپرست سے آئندہ خلاف ورزی نہ کرنے کی ضمانت حاصل کی جائے گی یہ ایک افسوسناک اور تشویشناک امر ہے کہ بڑی تعداد میں کم عمر بچے محکمہ سے اجازت اور ڈرائیونگ کا لائسنس حاصل کئے بغیر سڑکوں اور شاہراہوں کے علاوہ گلی کوچوں میں بھی ڈرائیونگ کرتے نظر آتے ہیں۔ ان میں سے اکثر بچے حادثات کا شکار بھی ہو جاتے ہیں جس سے انسانی جان کے ضیاع کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔ ٹریفک ضابطوں پر عمل نہ کرنے سے خطرناک حادثات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایسے بچوں کے والدین کے خلاف بھی قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ وہ بچوں کو نگہداشت کی ذمہ داری پوری نہیں کر پاتے۔ عدالت عظمیٰ نے ان بچوں کو ہیلمٹ کا استعمال کرنے کا پابند کرتے ہوئے اور اس کی پابندی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جو انہیں موت ایسے المیے سے بچا سکتی ہے ان بچوں کو پٹرول کی فراہمی روک کر بھی اس برائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے جیسا کہ بنگلہ دیش میں اس قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔ یہ ایک ایسی معاشرتی برائی ہے جسے روکنا محکمہ کی ذمہ داری ہے اور اس کے لئے والدین کا تعاون بھی ناگزیر ہے ورنہ حادثات کا شکار ہونے والے بچوں کے گھروں کے چراغ بجھ جائیں گے۔
(محمد اختر )
تازہ ترین