• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلثوم نواز کی تدفین، پولیس کا سکیورٹی پلان تشکیل

بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے حوالے سے پولیس نے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا، جاتی امرا اور ملحقہ 19 مقامات پر 3 شفٹوں میں مسلح پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے 3 ایس پیز، 3 ڈی ایس پیز، 6 ایس ایچ اوز تعینات ہوں گے جبکہ ڈویژنل سپرویژن کے انچارج ایس پیز ہوں گے، ایس ایس پی آپریشنز سینئرسپر وژن انچارج ہوں گے۔

سیکورٹی پلان کے مطابق ایس پی موبائلز، ایلیٹ کی 2 گاڑیوں اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مختلف مقامات پر چیکنگ کریں گے، مختلف مقامات پر ایلیٹ فورس کی 9 گاڑیاں پٹرولنگ کریں گی جبکہ 2 مقامات پر 8 واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے، ایلیٹ فورس کے کمانڈوز تعینات ہوں گے۔

ایئرپورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے پیش نظر پولیس اور اے ایس ایف کی غیر معمولی نفری تعینات کی گئی اور ایئرپورٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جاتی رہی۔ 

تازہ ترین