• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ’بستہ اٹھائو،اسکول آئو‘مہم کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے’ بستہ اٹھائو،اسکول آئو ‘داخلہ مہم کا افتتاح کردیا۔

پشاور میں مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمود خان نےاعلان کیا کہ جلد ہی اپنے بچوں کو بھی سرکاری اسکولوں میں داخل کرائوں گا۔

ان کا کہناتھاکہ داخلہ مہم کے تحت اس سال ڈھائی لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا جائےگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں الگ احتساب کمیشن کی ضرورت نہیں ،پہلے ہی مرکز میں نیب کام کررہا ہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کے ملازمین کو کسی اور محکمے میں انڈجسٹ کیا جائے گا ۔

تازہ ترین