امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نےکہاہےکہ سپریم کورٹ میں 436 پانامہ زدہ افرادکی پٹیشن موجودہےان کےخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ صرف نوازشریف کوسزادی گئی،باقی کسی شخص پرہاتھ نہیں ڈالا گیا۔
انہوں نے کہاکہ فیصل آبادملک کی معاشی شہ رگ ہےجسےمحروم رکھاگیا،صنعتی بحران سےبیروزگاری میں اضافہ ہواہے،بجلی ،گیس کی بندش اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کارخانے بندہیں،چاہتے ہیں پی ٹی آئی کےسوروزہ پلان پرعملدرآمدہو۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نےعوام کوتعلیم،صحت اورگھردینےکےجواعلانات کئے،پورےکرے،ایک کروڑملازمتیں دینے کےاعلان پر عملدرآمد ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں،گیس بجلی،کھادمہنگی کرنےاوردیگرچیزوں پرٹیکس لگانےسےمہنگائی میں اضافہ ہوگا۔
سراج الحق نےمزیدکہاکہ جن لوگوں کاپیسہ باہرہےوہ واپس لایاجائے،ان پیسوں سےڈیم بنایاجائے۔