• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین کا امن تباہ کرنیوالوں کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، واحد صدیقی

کوئٹہ(صباح نیوز) رکن اسمبلی الحاج عبدالواحد صدیقی نے پشین بم دھماکے میں لیویز اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع پشین کے امن و امان کو سازش کے تحت خراب کیاجارہاہے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔پرامن ضلع میں ایسے واقعات کا رونما ہونا نیک شگون نہیں ،حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر پالیسی اپنائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پشین کے امن و امان کو تباہ کرنے والوں کی سازشوں کو عوام کے تعاون سے ناکام بنائیں گے علاقہ میں خوف و ہراس اور بے چینی کی فضاء پیدا کرنیوالے عناصر کی سرکوبی کیلئے صوبائی حکومت کو موثر پالیسی تیار کرنا ہوگی کیونکہ بلوچستان سی پیک کے حوالے سے اہمیت اختیار کرچکاہے اور عالمی قوتوں کی صوبے میں مداخلت کے آثار واضح ہیں۔آخر میں انہوں نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لواحقین کو معاوضوں کی فوری ادائیگی اور زخمیوں کے علاج معالجہ کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔
تازہ ترین