• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے استعفیٰ دے دیا

گلگت (جنگ نیوز )پاکستان مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔گورنر سیکریٹریٹ کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ جمعہ کے روزصدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوای کو بھجوایا۔خیال رہے کہ میر غضنفر علی خان جون 2015 میں گلگت بلتستسان میں ہونے والے انتخابات میں ہنزہ سے نواز لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہو ئے تھے جنہوں نے 6 ماہ بعد اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر گورنر کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔واضح رہے گورنر صوبے میں وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے اور اس کی تعیناتی کا فیصلہ بھی وفاقی حکومت ہی کرتی ہے۔
تازہ ترین