پشین میں بائی پاس پر گزشتہ روز بم دھماکے میں شہید ہونے والے تینوں لیویز اہلکاروں کی تدفین کر دی گئی۔
لیویز حکام کے مطابق شہید سپاہی عبدالباقی اور سپاہی عصمت اللہ کی تدفین پشین میں جبکہ سپاہی جعفر خان کی تدفین برشور میں ہوئی۔
لیویزحکام نے یہ بھی بتایا کہ تینوں شہداء کی نمازجنازہ گزشتہ رات پشین ریسٹ ہاؤس میں ادا کی گئی تھی۔
علاوہ ازیں پشین میں بم دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کر نے کے بعد بائی پاس روڈ آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بائی پاس روڈ بم دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او سٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں انسداد دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔