• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محبت کی شادی جرم بن گئی،نوجوان پر شرمناک مظالم

کبیر والا میں نوجوان کےلئے محبت کی شادی جرم بن گئی ،نواحی علاقے کنڈ سرگانہ میں انسانیت دم توڑ گئی ۔

انسانیت کی تذلیل کا شرمناک واقعہ رونما ہوگیا،تلمبہ کے رہائشی نوجوان کا کورٹ میرج کرنا جرم بن گیا ۔


لڑکی کے رشتے داروں نے نوجوان اور اس کے بھائی پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے ،ڈنڈوں سے تشدد کیا ،زمین پر ناک رگڑوائی ،کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کیا اور ساری کارروائی کی ویڈیو بھی بنائی۔

نوجوان نے کورٹ میرج کی تو لڑکی کے والدین اسے باقاعدہ رخصت کرنے کا کہہ کرگھر لے گئے،پھر پانچ روز قبل نوجوان کو بہانے سے کنڈ سرگانہ بلوالیا۔

نوجوان اپنے بھائی کے ساتھ جب پہنچا تو لڑکی کے رشتے داروں نے ان کے ساتھ وہ سلوک کیا جس سے انسانیت بھی شرما جائے۔

پہلے نوجوان پر تشدد کیا، کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کیا،زمین پر ناک رگڑوائی،والد کو گالیا ں دلوائیں،یہی نہیں ملزمان اس ظلم کی وڈیو بھی بناتے رہے،زبان کھولنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

وڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس نے 2 ملزمان سجاد اور جاوید کو حراست میں لے لیاہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث لڑکی کے تایا، چچا اور کزن سمیت دیگر 7 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خانیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تازہ ترین