آذر بائیجان کے دفاعی وفد کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف سے ملاقات
آذر بائیجان کے اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے منگل کو ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت آذر بائیجان کے نائب وزیر اور ڈی جی دفاع ایگل گوربانوف کر رہے تھے، آذربائیجان کے دفاعی وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔