ایشین ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ایشیاء کپ کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔
اے ایچ ایف نے ایونٹ میں پاکستان کی عدم شرکت کی تصدیق کر دی، پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کی باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا گیا ہے۔
عمان کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر رہی، پاکستان اور عمان کی جگہ قازقستان اور بنگلا دیش کو شامل کیا گیا ہے۔
پول اے میں بھارت، جاپان، چین اور قازقستان شامل ہیں۔
پول بی میں ملائیشیا، بنگلا دیش، کوریا اور چائنیز تائپے شامل ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے باقاعدہ طور پر ٹورنامنٹ کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔